Social

خاور مانیکا پر تشدد کیس ،عدالت کا وکلا کو آج ہی شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع ،سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وکلاءکے خلاف خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر درج مقدمے پر سماعت کے دوران مقدمے میں نامزد وکلاءکو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دیتے ہوئے آج ہی شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا،انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی وکلاءکے خلاف خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر درج مقدمے پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، پی ٹی آئی وکلاءزاہد ڈار ایڈووکیٹ برکی مرزا ، عاصم بیگ سمیت مقدمے میں نامزد افراد عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی وکیل سردار مصروف انصر کیانی ، رضوان ایڈووکیٹ ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست آزاد ڈسٹرکٹ بار کے صدر شکیل عباسی، سیکرٹری شورش حسن عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے نہ ہی تعاون کیا۔ جج طاہر عباس سپرا نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وکلا آج ہی شامل تفتیش ہوں۔

بعدازاں عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی تھی جس میں خاور مانیکا نے عمران خان کے خلاف سخت باتیں کیں تھیں۔پی ٹی آئی وکلاءنے کمرہ عدالت میںخاور مانیکا پر پانی کی بوتلیں پھینکیں اور تھپڑ مارے تھے۔
کیس کی سماعت کے بعد خاور مانیکا جیسے باہر نکلے تھے تو وہاں موجود پی ٹی آئی وکلاءکی جانب سے انہیں تھپڑ مارا گیاتھا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیاتھا۔ پی ٹی آئی وکلاءخاور مانیکا پر چڑھ دوڑے اور ایک وکیل نے انہیں مکہ مار کر زمین پر گرا دیاتھا جبکہ باقی وکلا انہیں مارنے کیلئے پیچھے بھاگے تھے۔ خاور مانیکا کے ساتھ موجود وکلاءنے انہیں بچاکر بھگاتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ کمرہ عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی کی تھی اور رہا کرو رہا کرو عدلیہ کو رہا کرو کے نعرے لگائے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv