
اسلام آباد(نیوزڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ کرلیا،14 جون کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، مظاہروں میں مقامی ایم پی ایز اور رہنما کارکنوں سے خطاب کریں گے۔اس حوالے سے خیبرپختونخواہ حکومت کے صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ، احتجاج میں جعلی کیسز کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔
ان مظاہروں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جعلی کیسز کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مردان میں احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے ہوگا۔ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔
خیال رہے کہ 10اپریل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے احتجاج کے باعث اڈیالہ جیل جانے والی سڑک بند کر دی گئی تھی۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی رہنما سمابیہ طاہر نے کی تھی۔
پولیس نے مظاہرین کو جیل کے مرکزی دروازے پر جانے سے روک دیا تھا۔مظاہرین نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نعرے لگائے، جیل کالونی گیٹ سے آگے کی اجازت نہ دینے پر مظاہرین منتشر ہو گئے تھے جبکہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیاگیا تھا۔پی ٹی آئی رہنماﺅں کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک ملک گیر احتجاج کریں گے۔
،جس کے تحت لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا جبکہ ہر ہفتے کو شہروں اور قصبوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے ورکرز کو تیاری کی ہدایت کی گئی تھی صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈر اور اراکین اسمبلی احتجاج کی قیادت کریں گے۔
Comments