Social

پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس؛ پیپلزپارٹی غیر حاضر‘ ہتک عزت قانون کیخلاف صحافیوں کا بائیکاٹ

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے اراکین شریک نہ ہوئے، ہتک عزت قانون کیخلاف صحافیوں نے بھی سیشن کا بائیکاٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا بجٹ اسمبلی سپیکر ملک احمد کی زیر صدارت شروع ہوا جہاں اپوزیشن کے شور شرابے میں پنجاب کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، ہتک عزت قانون کے خلاف صحافیوں نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن کا بائیکاٹ کردیا، اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے حکومت مخالف نعرے لگائے گئے، اس کے علاوہ حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر ہے، اپوزیشن میں شامل سُنی اتحاد کونسل کے اراکین نے بجٹ کو مسترد کردیا اور ڈیسک بجا کر شدید احتجاج کیا، حزب اختلاف کے اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کے موقع پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اپنی حکمت عملی طے کی گئی ، ،پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اپوزیشن اراکین کو پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں مزاحمت کرنے کی ہدایات جاری کیں، اس سلسلے میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی میٹنگ کااجلاس پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کی زیر قیادت ہوا جس میں بجٹ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور طے کیاگیا کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں فنانس منسٹر کی تقریر سے پہلے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کا مطالبہ رکھا جائے گا، جس کے تحت پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر سے قبل اپوزیشن لیڈر کو تقریر کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کی ، پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن اراکین بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv