Social

جو حکومت اپنے اتحادیوں کو نہیں سنبھال سکتی وہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گی۔ پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ جو حکومت اپنے اتحادیوں کو نہیں سنبھال سکتی وہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گی، یہ پارلیمنٹ ناجائز پارلیمنٹ ہے یہاں وہ بیٹھے ہیں جن کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد مین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اپنے اتحادی پیپلز پارٹی کو نہیں سنبھال سکتی ہے وہ حکومت کیسے چلے گی اس لیے بہت جلد یہ حکومت ختم ہونے والی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ٹوپی ڈرامہ چل رہا ہے ان کے ایم این ایز اسمبلی میں بجٹ پر بات ہی نہیں کرنا چاہتے ان لوگوں نے پارلیمنٹ کو غیر موثر کر دیا ہے، آج قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اپنا مؤقف رکھوں گا۔
بتایا گیا ہے کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے لیے پہنچے تھے جہاں عدالت نے رہنما تحریک انصاف کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم کر دی ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے رہنما پی ٹی آئی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی آزادی مارچ کے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

معلوم ہوا ہے کہ دوران سماعت پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا، اسد قیصر کے وکیل کی جانب سے دیگر ملزمان کی بریت کے فیصلے عدالت میں پیش کر دیئے گئے، دوران سماعت جج اعظم خان نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ’کچھ کہنا چاہتے ہیں؟‘، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ’نہیں، مقدمات میں اسد قیسر کے خلاف ساری قابل ضمانت سیکشنز لگی ہوئی ہیں‘، جس پر عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم کر دی۔ بتایا جا رہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر کے خلاف دو مقدمات تھانہ گولڑہ اور ایک، ایک مقدمہ تھانہ کوہسار اور انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv