
کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی میں ریکارڈ کرپشن اور سکھر بیراج کی مرمت کے لیے سالانہ بجٹ میں رکھے گئے کروڑوں روپے مالیت کے فنڈ خرد برد کرنے اور مرمت اور صحیح دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 ٹوٹ کر پانی میں بہہ گیا ہے جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ، اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سکھر بیراج کے گیٹ پانی میں بھ جانے کا مقدمہ زمیداران کے خلاف درج کرکے ملوث لوگوں کو گرفتار کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج کا گیٹ ٹوٹنے اور دیگر دروازوں کی مرمت کے نام پر نارا کینال ، روہڑی ، خیرپور ، رائس کینال کا پانی بند کردیا گیا ہے جس کے باعث آبادکار کپاس چاولوں سبزیاں اور دیگر فصل کی کاشت کرنے سے محروم ہو جائیں گے ، سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ کے تمام اداروں کو تباھ برباد کردیا ہے ایک طرف گندم کے آبادکار مقرر کردہ ریٹ نہ ملنے کے باعث پریشان ہیں ، اور دوسری طرف زرعی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث آبادکار کپاس اور چاولوں کی کاشت نہیں کرسکے گے اور گندم کے باردانہ نہ ملنے پر کاشت کار ابھی تک پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔
Comments