Social

سندھ حکومت کا گورنر کامران ٹیسوری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی پریس کانفرنس

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے صوبے کے گورنر کامران ٹیسوری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ کے ہمراہ نیوزکانفرنس میں سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے شہید ذوالفقار بھٹو کیخلاف زہرانگیز گفتگو کی، شہید ذوالفقار علی بھٹو اس ملک کیلئے نہایت اہم رہے ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو پر ملک کو تقسیم کرنے کا الزام لگانا شرمناک ہے، ایم کیوایم سابق وزیر اعظم کے خلاف بات کرنے پر معافی مانگے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پی پی پی کو ہٹا دیں تو پیچھے کچھ نہیں بچتا، ایم کیو ایم نے سندھ حکومت پر جھوٹے الزامات لگائے، ایم کیو ایم کی قیادت کو سیاست چمکانے کا شوق ہوگیا ہے، متحدہ آج یو سی لیول تک نظر نہیں آتی، کامران ٹیسوری بھی اسی ایم کیو ایم کی طرف سے گورنر بیٹھے ہیں، گورنر سند ھ کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، ہمارا مطالبہ ہے گورنر سندھ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں، ذوالفقار بھٹو سے متعلق بیان پر ایم کیو ایم معافی مانگے، ایم کیو ایم نفرت اور تعصب کی سیاست کا باب بند کرے، عوام نفرت انگیز، تعصب انگیز گفتگو اب پسند نہیں کرتے۔

قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 50 سال ہم پر ظلم کیا گیا، 50 سال میں انصاف سے محرومی کی پوری تاریخ ہے، جاگیردانہ نظام سندھ میں بدترین شکل میں موجود ہے، گزشتہ 50 سال میں جو کچھ بھی ہوا ایک منظم سازش، منصوبہ بندی کے تحت ہوا، 16 دسمبر 1971 کو سانحہ سقوط ڈھاکہ ہوا، چند ہفتوں بعد 23 دسمبر کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقتدار سنبھالا، شہید بھٹو نے پاکستان کی تقسیم اور سازش پر سیاسی مہر ثبت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سندھ سب سے آخری نمبر پر ہے، سندھ میں شرح خواندگی شرمناک حد تک کم ہے، سندھ کے شہری علاقوں کے جعلی ڈومیسائل بنوائے گئے، نوکریاں ہڑپ کی گئیں، ہم نے کبھی کسی سے جعلی ڈومیسائل نہیں بنوایا، عدالتوں میں ہمارا انصاف سسک رہا ہے، کوٹہ سسٹم غیر منصفانہ، جابرانہ ہے، پہلے کوٹہ سسٹم جاگیردارانہ نظام کو بچانے کیلئے لگایا گیا، کسان کا بیٹا میڈیکل کالج میں پڑھ رہا ہوتا تو ہمیں تسلی ہوتی، ہم سندھ ہائی کورٹ کے 30 جون کے فیصلے پر شکر گزار ہیں،56 ہزار نوکریاں جس طرح سے بانٹی جا رہی تھیں، اس پر عدالت نے ذرا ٹھہرو کی آواز لگائی ہے،پاکستان میں تمام قوموں کو برابری کے حقوق ملنے چاہئیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv