Social

ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم شہباز شریف

اسلا م آباد(نیوزڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان کے محافظوں کا قیامِ امن کیلئے غیر متزلزل عزم لائقِ تحسین ہے،اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے خیبر پختونخواہ کے علاقوں تیراہ، خیبر، لکی مروت میں آپریشن پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی پزیرائی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے۔دہشتگردوں کیخلاف افواج پاکستان اور قوم سیسہ پلائی کی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔پاک فوج نے دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا ہے ۔پور ی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں بشمول خطرناک و انتہائی مطلوب دہشت گردوں کوہلاک کیا جس پر پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے۔

پوری قوم ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کوہلاک کر دیاتھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیاتھا۔
آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمان اور اشفاق عرف معاویہ سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی لکی مروت میں کی جہاں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیاتھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیاتھا۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا تھا۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv