Social

عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے صدر، وزیراعظم کوخط ارسال

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو خط ار سال کر دیاگیا،خط جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہرصدیق نے ارسال کیاجس میں کہاگیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں اورعمران خان کو جیل میں لوگوں سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں میں رکاوٹیں کیوں ڈالی جارہی ہیں۔خط میںمزید کہاگیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہ دی گئیں تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔ خط میں صدر پاکستان اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کو پارٹی کے بانی عمران خان سے جیل ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ایک گروپ میں شامل شبلی فراز، عمر ایوب، روف حسن اوردوسرے گروپ میں شامل شاندانہ گلزار، شہریار آفریدی اور جنید اکبر اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہم دونوں کو اجازت نہ ملی تھی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی اڈیالہ جیل پر تعینات اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی اور جیل عملے سے سخت جملوں کا تبادلہ ہواتھا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم دو گھنٹوں سے انتظار میں بیٹھے تھے ہمیں ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی؟۔
پی ٹی آئی رہنما ءبانی پی ٹی آئی سے بغیر ملاقات ہی جیل سے روانہ ہوگئے تھے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کامزید کہنا تھاکہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات طے تھی اور ہم لوگ سوا ایک بجے سے جیل کے باہر انتظار کررہے تھے لیکن اڈیالہ جیل حکام نے ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیاگیا۔عمر ایوب کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی ایک پیج پر ہے ہم سب ایک ہیں۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ان سب کو تحریک استحقاق کے ذریعے لائن حاضر کریں گے اور ان سے پوچھا جائے گا ملاقات سے کیوں روکا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv