Social

لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا،کامیابی کا تناسب 69.75فیصد رہا

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق کامیابی کا تناسب 69.70فیصد رہا۔میٹرک امتحانات میں 2لاکھ 50ہزار سے زائد طلباءوطالبات نے شرکت کی جس میں سے 1لاکھ 74ہزار طلباءو طالبات نے میٹرک امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔میٹرک امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبہ کے اعزاز میں ایوان قائد اعظم میں تقریب منعقد کی گئی جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پوزیشن ہولڈرزطلباﺅطالبات کو میڈل پہنائے اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ٹاپ پوزیشن ہولڈر محمد آیان نے 1200 میں سے 1190 نمبر حاصل کئے۔ طلبہ کو اچھے انداز میں تعلیم دینے والے اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

پوزیشن ہولڈرز بچوں کیلئے ہم سے جو کچھ ہو سکا وہ ضرورکریں گے۔ کنٹرولر بورڈ زاہد میاں کا کہنا ہے کہ سائنس گروپ میں 73.91 فیصد طلبا پاس ہوئے اورآرٹس گروپ میں 55 فیصد طلبا پاس ہوئے ہیں جبکہ سائنس گروپ میں 80 فیصد لڑکیاں، 67 فیصد لڑکے پاس ہوئے اورآرٹس گروپ میں 63 فیصد لڑکیاں، 38 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میٹرک امتحانات میں 267 نقل کے کیسز، 60 سے زائد ایف آئی آر درج کی گئیں۔اسی طرح بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھانے بھی میٹرک نتائج کا اعلان کر دیاجس کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 77.61فیصد رہاجبکہ ملتان بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نےمیٹرک کے نتائج جاری کردئیے ہیںجس میں کامیابی کا تناسب 82.91فیصد رہا۔
بتایاگیا ہے کہ ملتان بورڈکے میٹرک امتحانات میں کل ایک لاکھ26ہزار771طلبا شریک ہوئے جس میں سے98ہزار955طلبا کامیاب ہوئے،میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب 78.60فیصد رہا،سرکاری اسکولوں میں کامیابی کا تناسب82.91 فیصد رہااسی طرح ملتان کے نجی سکولوں میں کامیابی کا تناسب 66.46 فیصدرہاجس کے مطابق محمد انس نوید نے1191نمبر لےکرپہلی پوزیشن حاصل کی،محمدفیضان شوکت نے1190نمبر لےکردوسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح رانیا شاہد نے1188نمبرلےکرتیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ میں تینوں پوزیشنز مدارس کے طلباءنے حاصل کیں۔
اسی طرح گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک امتحانات کا اعلان کردیاجس میں کامیابی کا تناسب74.91 فیصد رہا۔میٹرک امتحانات میں امتحان میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 24 ہزار 536 امیدواروں نے شرکت کی۔کنٹرولر امتحانات کا کہنا تھاکہ امتحانات میں ایک لاکھ 68 ہزار 209 امیدواروں نے شرکت کامیابی کا تناسب74.91 فیصد رہا۔ 56 ہزار 327 امیدوار فیل ہوئے جبکہ سائنس گروپ کے شجاع امیر نے1200 میں سے 1190 نمبر لیکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ کے محمد ولید نے 1186 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv