Social

پاکستان بار نے ٹیلی فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کردیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان بار نے حکومت کا انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو ٹیلی فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔پاکستان بار کونسل کے ممبران نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

بار نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے 8 جولائی کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، خفیہ ایجنسی کو یہ اجازت ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کی دفعہ 54 کے تحت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسی کو فون کالز ٹیپ کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کی دفعہ 54 آئین کے آرٹیکل 9، 14 اور 19 کی خلاف ورزی ہے۔بار نے اپیل میں استدعا کی کہ عدالت حکومت کی جانب سے 8 جولائی کے نوٹیفکیشن کو آئین میں درج بنیادی انسانی حقوق کی شقوں سے متصادم قرار دے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv