Social

نون لیگ سے حکومت نہیں چل رہی ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں.صدر آصف زرداری

لاہور(نیوزڈیسک) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اتحادی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حکومت نہیں چل رہی ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں. نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی راہنماﺅں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پارٹی راہنماﺅں نے آصف زرداری سے کارکنوں کے کام نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت تعاون نہیں کررہی ہمارا پورا حق نہیں دیاجارہا، انتخابی حلقوں کے مسائل حل نہیں ہورہے، ہم بھی ووٹ حاصل کرتے ہیں، ووٹرزکو مطمئن کرنا پڑتا ہے.

آصف علی زرداری نے پارٹی راہنماﺅں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت کو مل بیٹھ کرمسائل حل کرنے کی ہدایت کی صدر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے حکومت نہیں چل رہی ہم حکومت بنانا اور گرانا جانتے ہیں عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف) سے قرض لے کر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے ہم اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے.
انہوں نے کہا کہ اب خود میدان میں آگیا ہوں اسلام آباد ہو یا لاہور سب سے کام کرواﺅں گاکوئی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی کے مقابلے کی نہیں ہے میری جماعت پر تنقید ہوتی ہے یہ میں ثواب سمجھتا ہوں آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کارکن تیار ہو جائیں ابھی بہت کام کرنا ہے، پیپلزپارٹی کی تنظیم میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے انہوں نے پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرنی اب باہر نکلنے کا وقت ہے.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv