Social

الیکشن کمیشن ہماری مخصوص نشستیں ہمیں الاٹ کرے، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ہماری مخصوص نشستیں ہمیں الاٹ کرے، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو تقویت ملی، پاکستان میں جمہوری قوتوں کےلئے خوشی کا دن ہے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں عمر ایوب،شبلی فراز ،سلمان اکرم راجہ و دیگر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک تھی اور ایک رہے گی۔
اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سب کو دلی مبارکباد دیتا ہوں، پوری قانونی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔لوگ پوچھتے تھے پی ٹی آئی کے امیدوار کیسے آئیں گے، ہم نے کہا تھا اڈیالہ کے ارد گرد فولاد کی دیواریں بھی بنا لیں تو پی ٹی آئی آئے گی۔

رہنماءپی ٹی آئی عمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ اگلے وزیراعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان فوری مستعفی ہوں، الیکشن کمیشن کے تمام اقدامات بدنیتی پر مبنی تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قانون دان سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سنہرا دن ہے،پاکستان کی تاریخ میں بہت کم ایسے دن ہیں جب طاقتور اور جابر کے ارادوں کو عدالت نے مات دی ہو۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ یہ چاہتے تھے کہ سیٹیں ہم سے چھین کر اور ہمیں مال غنیمت کے طور پر بانٹتے اور آئین کا حلیہ بگاڑتے،ان کے ارادے آج پاش پاش ہو ئے ہیں۔
آج آئین کی فتح ہوئی ہے،یہ بہت بڑا دن ہے۔آج ہم نے قانونی جنگ جیتی ہے،اب ہمیں سیاسی جنگ بھی جیتنی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ پاکستان کے عوام کا8فروری کو جو ارادہ تھا،اس کو سلب کیا گیا،ہمارا وعدہ ہے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔آج کی قانونی فتح پہلا قدم ہے اس منزل کی جانب ان کاکہناتھا کہ ہماری منزل یہی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہو۔پاکستان میں آئین کا دور دورہ ہو۔جو لوگ آئین اور جمہوریت کوپامال کرتے ہیں،ان کو شکست ہوہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv