
لاہور(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی تعداد میں رد و بدل ہوگا ۔پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو 27نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
پنجاب اسمبلی کا ایوان 371ممبران پر مشتمل ہے، پنجاب اسمبلی میں 297اراکین جنرل نشستوں پر منتخب ہوتے ہیں، خواتین کی مجموعی طور پر 66 مخصوص جبکہ اقلیتی 8نشستیں ہیں۔
تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں 108ارکان ہیں اور عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24اور 3 اقلیتی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔پنجاب اسمبلی میں اس وقت مسلم لیگ (ن) کی 205،سنی اتحاد کونسل کی104،آئی پی پی 6،مسلم لیگ (ض) ،تحریک لبیک اور مجلس وحدت المسلمین کی ایک ،ایک،مسلم لیگ کی10اور پیپلز پارٹی کی14نشستیں ہیں۔
Comments