Social

انسداد دہشت گردی عدالت، 9 مئی جلا ئوگھیرا ئو واقعات میں شاہ محمود قریشی،یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گذشتہ سال 9 مئی کے جلا ئوگھیرا ئوکے واقعات میں پولیس تھانہ شادمان جلانے کے الزام میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی،یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

عدالت نے سماعت 18 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو شہادت کے لئے طلب کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے لاہور کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں سماعت کی۔سوموار کو سماعت پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت 9 ملزمان کو بھی پیش کیا گیا اور ان کی حاضری لگائی گئی۔ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv