Social

بنوں چھاﺅنی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 10دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 8اہلکار شہید ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیوزڈیسک) بنوں چھاونی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 8 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 10دہشتگردوں کو کارروائی کے دوران ہلاک کر دیاگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے بنوں چھاوی پر حملہ کیا اور داخل ہونے کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاونی کی دیوار سے ٹکرا ئی تھی اور فائرنگ کرتے ہوئے چھاونی میں داخلے کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ملحقہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 8 اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں تمام 10دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گرد حملہ حافظ گل بہادرگروپ کی جانب سے کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حافظ گل بہادرگروپ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں کروارہا ہے، پاکستان متعدد مرتبہ عبوری افغان حکومت سے ضروری اقدامات کا کہہ چکا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکومت دہشت گردوں کواپنی زمین استعمال کرنے سے روکے، افغان حکومت ان دہشت گروپس کیخلاف موثرکارروائی کرے۔
آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افغانستان سے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے جو ضروری ہوا کرینگے۔آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جان پرکھیل کردہشت گردوں کی کوشش ناکام بنائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار محمد شہزاد ، حوالدار ضلال، حسین ، حوالدار شہزاد احمد ، سپاہی اشفاق حسین خان ، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان ، سپاہی ارسلان اسلم اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ افغانستان سے آنے والے ان خطرات کے خلاف مناسب سمجھے جانے والے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔ جب کہ مسلح افواج دہشت گردی کی اس لعنت کے خلاف مادر وطن اور اس کی عوام کا دفاع کرتی رہیں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv