Social

لیسکو نے سولرگرین میٹرپر عائد پابندی ختم کر دی

لاہور(نیوزڈیسک) لیسکو نے سولرگرین میٹرپر عائد پابندی ختم کر دی،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پندرہ اکتوبر بائی ڈائریکشنل گرین میٹر نصب کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے جس کے بعد صارفین کو بائی ڈائریکشنل گرین میٹر کا این او سی دیا جائیگا۔ مارکیٹ میں گرین میٹرزکے متبادل اے ایم آئی میٹردستیاب نہیں ہیں، مارکیٹ میں اے ایم آئی میٹر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سولر گرین میٹر پر عائد پابندی ختم کی گئی ہے۔
یہ بھی بتایاگیا ہے کہ کمپنیوں کے پاس کئی ماہ تک نئے اے ایم آئی میٹرز دستیاب نہیں ہوں گے۔لیسکو نے یکم جولائی سے گرین کی بجائے اے ایم آئی میٹرز لگانے کا حکم دیا تھا تاہم اے ایم آئی میٹرز کے نوٹیفکیشن پر قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سامنے آیا۔

جبکہ میٹر ساز کمپنیوں کے پاس سٹاک کی کمی کی وجہ سے میٹرز فراہمی ناممکن ہو رہی تھی۔ گرین میٹرز پر پابندی کے بعد اے ایم آئی میٹرز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔

گرین میٹر کی قیمت 35 ہزار جبکہ اے ایم آئی کی قیمت 63 ہزار روپے تھی۔ لیسکونے جلدبازی میں گرین میٹرپرپابندی لگا دی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) نے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے گرین میٹرز پر پابندی عائد کر دی تھی۔ گرین میٹرز کی جگہ اے ایم آئی میٹرز لگانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے گرین میٹر پر پابندی لگانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
لیسکو کی جانب سے سولرکنکشن کیلئے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کا این او سی دیاجائے گا۔این او سی کی بنیاد پر صارفین مارکیٹ سے میٹرز کی خریداری کریں گے۔اے ایم آئی میٹرز کی خریداری سے صارفین پرتقریباً 20ہزارروپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔اے ایم آئی میٹرز نصب ہونے سے اووربلنگ اور بجلی چوری میں کمی ہو گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv