Social

عمران خان کو اڈیالا جیل کے پریزیڈینشل سوئیٹ میں رکھا گیا ہے، عطاء تارڑ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ڈیتھ سیل میں رکھنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو اڈیالا جیل کے پریزیڈینشل سوئیٹ میں رکھا گیا ہے، مسلم لیگ ن کبھی سیاسی انتقام کی خواہشمند نہیں رہی اور نہ ہی انتقام لیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک بین الاقوامی جریدے میں آرٹیکل آیا ہے جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، شہباز شریف کو کمر کی تکلیف کے باوجود بکتر بند گاڑی میں لایا جاتا تھا، بانی پی ٹی آئی کے الفاظ ہیں کہ میں اے سی اتار دوں گا، ٹی وی بند کردوں گا، دوائیاں نہیں جانے دوں گا لیکن اڈیالہ جیل میں آپ کا ایک پریزیڈنشل سویٹ ہے، عمران خان کے پاس جیل میں ایکسر سائیز مشین ہے، واک کرنے کیلئے گیلری ہے۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات نے بنوں واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ فوج پر الزام لگ جائے کہ سویلینز کو مار دیا، بنوں میں تاجروں کا ایک احتجاج تھا، اس میں کچھ لوگ ان کے شامل ہوگئے، ان کے لوگوں نے اس جگہ پر پہنچ کر فائرنگ کردی، جس سے بھگدڑ مچی اور 22 افراد زخمی ہوگئے، جن بچوں کو گمراہ کیا گیا تھا وہ آج بھی کیسز بھگت رہے ہیں، بنوں والی سازش آپ کے سامنے ہے، کے پی حکومت کچھ بھی کہتی رہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv