
راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کیفرکردار تک نہ پہنچے تو انتشار کی سوچ پھیلے گی۔ جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 کے بعد انتشاری ٹولے نے پروپیگنڈا کیا کہ فوج نے روکا کیوں نہیں، گولی مار دیتے، گولی نہیں ماری اس لیے یہ سب ہوا، یہ بیانیہ چلایا گیا، اگر کوئی انتشاری ٹولہ آتا ہے تو اس کو پہلے وارننگ دی جاتی ہے پھر ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے، اگر وہ انتشاری ٹولہ نہ رکے تو پھر اس کے ساتھ جو کرنا ہو وہ کیا جاتا ہے، 9 مئی کرنے والے، سہولتکار اور منصوبہ سازوں کو ڈھیل دیں گے تو ملک میں یہ فسطائیت پھیلے گی، ملک کا عدالتی نظام 9 مئی کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو ڈھیل دے گا تو ملک میں انتشار اور فاشزم مزید پھیلے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ انتہائی سنجیدہ ایشوکوبھی سیاست کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے، عزم استحکام بہت اہم بنیادی معاملہ ہے، عزم استحکام مہم کی واضح مثال ہے جس پر سیاست کی جاتی ہے، عزم استحکام ملٹری آپریشن نہیں ہے بلکہ یہ ایک ہمہ گیرمربوط کاؤنٹرٹیرازم مہم ہے لیکن مسلح افواج کے خلاف منظم پروپیگنڈا اور غلط معلومات کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا، جان بوجھ کر پھیلائی گئی افواہوں کا سدباب چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف ہرگھنٹے میں ہم 4 سے 5 آپریشنزکررہے ہیں، 398 دہشت گردوں کو ہلاک کر چکے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر112 آپریشن کررہے ہیں، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اینٹی ٹیررسٹ کورٹ بنائے گئے، نیکٹا کےمطابق کے پی میں اے ٹی سی کورٹ 13، بلوچستان میں 9 ہیں، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے 2014 اور 2021 میں معاہدے بھی ہوئے، تمام پولیٹیکل پارٹیزاوراسٹیک ہولڈرزکے دستخط موجود ہیں۔
Comments