Social

9 مئی جلائو گھیرائو کیس، شاہ محمود و دیگر ملزمان کے وکلا کو گواہوں کے بیانات پر جرح کرنے کا حکم

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے خلاف تھانہ شادمان جلائو گھیرائو سے متعلق مقدمے میں ملزمان کے وکلاء کو گواہوں کے بیانات پر جرح کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت کے تحت تھانہ شادمان جلائو گھیرائو کا مقدمے میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے خلاف کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کی حاضری مکمل کی جبکہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا مدثر عمر عدالت میں پیش ہوئے۔شاہ محمود قریشی نے دوران سماعت جج سے درخواست کی کہ ہمارا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے، ہمیں فئیر ٹرائل کا حق دیا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے فاضل جج نے جواب دیا کہ جیل ٹرائل کا فیصلہ ہوچکا ہے کیس کو لٹکایا نا جائے۔

بعدازاں عدالت نے ملزمان کے وکلا کو گواہوں کے بیان پر جرح کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے سماعت 25جولائی تک ملتوی کردی۔علاوہ ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کردی اور انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے 2صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کا سفر بہت تکلیف دہ ہے، انہوں نے کہا کہ عدالت ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرنے کی درخواست منظور کرے۔حکم نامے میں عدالت کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کریمنل کیس کے ٹرائل میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔تحریری حکم کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کریں۔
واضح رہے کہ 19جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت لاہور جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائر کی تھی، ان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے۔پولیس کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو مستقل کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔
عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔یاد رہے کہ 15جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں سابق وزریر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی تھی۔شاہ محمود قریشی پر تھانہ شادمان جلا گھیرا سمیت دیگر مقدمات ہیں۔6 جولائی کو 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں جلا گھیرا کیس میں پولیس نے شاہ محمود قریشی کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں چالان جمع کرادیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv