Social

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، پی ٹی آئی پر پابندی کی منظوری لیے جانے کا امکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں تحریک انصاف پر پابندی کی منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ اجلاس میں مختلف سیاسی و قانونی امور پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے منظوری لیے جانے کا امکان ہے، کابینہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی بھی منظوری لیےجانے کی توقع ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا، وفاقی کابینہ اجلاس میں بنوں اور جرمنی کے واقعات کا بھی جائزہ لے گی، وفاقی کابینہ اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی حسن جہانگیر وٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ پر چھاپہ مار کر دفتر کو گھیرے میں لے لیا، اس موقع پر خواتین پولیس اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھیں، پولیس پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکریٹری اطلاعات روف حسن کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئی، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماﺅں کو کن الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے تجاوزات کے نام پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں قائم مرکزی دفتر سیل کرکے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گر فتار کرلیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس اقدام کو شہبازشریف اور محسن نقوی کی انتقامی سیاست قرار دیا جب کہ گوہر ایوب نے چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف عدالتی کارورائی کا عندیہ دیا تھا، بعد ازاں معاملہ عدالت پہنچا اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا دفتر ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv