Social

بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا اعتراف کرلیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک) بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا اعتراف کرلیا۔بانی پی ٹی آئی نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ 14 مارچ کو میرے گھر زمان پارک پر پولیس اور رینجرز نے حملہ کیا، میرے وکلاء نے یقین دہانی دی تھی ہم شامل تفتیش بھی ہوں گے، گرفتاری بھی دیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کے مطابق 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پر پھر پولیس نے مجھ پر دھاوا بولا، جوڈیشل کمپلیکس کے اندر،باہر شیلنگ کی گئی، مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنی گرفتاری سے قبل جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv