Social

پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپہ کیوں مارا گیا، تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپے سے متعلق پولیس ذرائع کا بیان سامنے آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آج پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا، وہاں قائم پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا مرکز بنا ہوا تھا، پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر یہاں سے کروایا جاتا تھا، اِس جگہ سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مرکزی دفتر ڈیجیٹل دہشت گردی کا گڑھ بنا ہوا تھا، ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے مقامی لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھیں، آج کا چھاپہ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر مارا گیا، جس کے نتیجے میں پروپیگنڈا میں براہِ راست ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں اُن کے تمام ایکویٰپمنٹ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا اور تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئے۔

بتایا جارہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت پولیس نےایس ایس پی حسن جہانگیر وٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ پر چھاپہ مار کر دفتر کو گھیرے میں لے لیا، اس موقع پر خواتین پولیس اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھیں، پولیس پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئی۔ دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے منظوری لیے جانے کا امکان ہے، کابینہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی بھی منظوری لیے جانے کی توقع ہے-


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv