Social

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیٹ کرنے کی تیاری کرلی ہے جس کے تحت وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے، جس کے بعد حکومت کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، معاملے پر وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، مشاورت کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک بنایا جائے گا جو منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا، تاہم پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی مخالفت کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری کا خدشہ ظاہر کردیا۔

بتایا جارہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے وزیراعظم شہباز سے فوری مداخلت کرنے اور پٹرولیم انڈسٹری کے زرمبادلہ کے نقصانات کی وصولی میں سہولت فراہم کرنے کی اپیل کی تھی، اس سلسلے میں چیئرمین ایسوسی ایشن طارق وزیر علی نے وزیراعظم کو خط لکھا جس میں پیٹرولیم انڈسٹری کے ناقابل تلافی زر مبادلہ کے نقصانات کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔ چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے خط میں حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام اور ترقی کا عزم پیٹرولیم انڈسٹری سمیت بہت سی صنعتوں کے لیے امید کی کرن ہے، تاہم فوری کارروائی سے پٹرولیم انڈسٹری کو مزید بحران سے بچانے میں مدد ملے گی اور قومی معیشت میں اس کے مسلسل تعاون کو یقینی بنایا جا سکے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv