
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہوشاب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح الرٹ رہتے ہوئے دہشتگرد کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
Comments