Social

محسن نقوی کا نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد() نیوزڈیسک وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے 500یونٹ تک کے صارفین کو 50فیصد رعایت سمیت دیگر مطالبات رکھ دیئے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے مطالبات سے متعلق بات کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی بلز میں 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے، بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے، غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv