Social

ایف بی آرافسران کی جانب سے دہری شہریت سے متعلق معلومات چھپانے کا انکشافایف بی آرافسران کی جانب سے دہری شہریت سے متعلق معلومات چھپانے کا انکشاف

کراچی(نیوزڈیسک) ایف بی آرافسران کی جانب سے دہری شہریت سے متعلق معلومات چھپانے کاانکشاف سامنے آگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے افسران وعملے سے دہری شہریت سے متعلق معلومات طلب کر لی گئی ہیں،گریڈایک سے 22تک کے تمام ملازمین کو 31جولائی تک کی ڈیڈلائن دی دی گئی ہے۔

ایف بی آرنے رائٹ آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت مراسلہ جاری کر دیاایف بی آر نے محکمہ کسٹمز کے افسران کو ان ہدایات پر تیزی سے عمل درآمد کی ہدایت بھی جاری کردی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئی9 جولائی کو بھی خط لکھا گیا لیکن عمل نہیں ہوا، ٹیکس افسران کو نام،عہدہ، اسکیل، دوہری شہریت والے ملک کا نام ظاہرکرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اہلخانہ اور ان کی دہری شہریت کی معلومات بھی مانگ لی گئیں،مراسلے کے ساتھ دہری شہریت کی معلومات کی فراہمی کیلئے 43 دفاترکی فہرست جاری کرد ی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv