مردان (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے، وفاقی حکومت سے پیسہ نکلواکررہوں گا، اداروں سے درخواست ہے نیوٹرل ہوجائیں۔ مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بہت سارے پراجیکٹ ہماری حکومت میں شروع ہوئے، تاخیر کی وجہ سے وہ پراجیکٹ مکمل نہ ہوسکے، فیصلہ کیا ہے پہلے تمام پراجیکٹ مکمل کیے جائیں پھر نئے پراجیکٹ شروع کریں گے، ہمارے 600 پراجیکٹ ہیں جو ہم مکمل کرنے جارہے ہیں، ہم نے مل کر بہت سی چیزوں کا سامنا کرنا ہے، بنیادی کاموں پر فوکس کرکے عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے اندر برداشت پیدا کرنی ہے، پولیس میں ہمارا یا آپ کا بھائی ہے، اگر کوئی پولیس والا تلاشی لیتا ہے تو وہ آپ کیلئے لے رہا ہے، ہمارے پاس روڈ بڑے ہیں لیکن قانون پر عمل نہ کرنے سے ٹریفک کا نظام خراب رہتا ہے، قانون کی پابندی آئین کے مطابق سب کا فرض ہے، ٹریفک پولیس سے درخواست ہے غریب کا چالان مت کریں، بڑی گاڑی رکھنے والے کو زیادہ چالان ہونا چاہیے، پالیسی بنائیں گے کہ گاڑی کی قیمت اور ماڈل کے حساب سے چالان کیا جائے، جس کی جتنی بڑی و مہنگی گاڑی ہوگی اس حساب سے چالان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باوجود پولیس کے جوان بہترین کام کررہے ہیں، شہدا کے پیکج کے حوالے سے معاملات اسمبلی میں پیش کریں گے، آئی جی کے پی نے جب بھی ہم سے مدد مانگی ہم نے کی، پولیو ورکرز، پولیس، اساتذہ کے شہدا کو پلاٹ دیں گے، ہمارا بجٹ ٹیکس فری اور فلاحی ہے، غریب آدمی کیلئے منصوبے لارہے ہیں، ایک لاکھ لوگوں کو سولر سسٹم فراہم کررہے ہیں، 50 ہزار افراد کو فری سولر سسٹم دیں گے، یونیورسٹی وہاں بننے کی ضرورت ہے جہاں ضرورت زیادہ ہے، ہم نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی، ایپکس کمیٹی میں سب کی موجودگی میں فیصلے ہوئے، ہمارے دور میں پٹرول کی قیمت بہت کم تھی۔مردان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2024ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے، وفاقی حکومت سے پیسہ نکلواکررہوں گا، اداروں سے درخواست ہے نیوٹرل ہوجائیں۔ مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بہت سارے پراجیکٹ ہماری حکومت میں شروع ہوئے، تاخیر کی وجہ سے وہ پراجیکٹ مکمل نہ ہوسکے، فیصلہ کیا ہے پہلے تمام پراجیکٹ مکمل کیے جائیں پھر نئے پراجیکٹ شروع کریں گے، ہمارے 600 پراجیکٹ ہیں جو ہم مکمل کرنے جارہے ہیں، ہم نے مل کر بہت سی چیزوں کا سامنا کرنا ہے، بنیادی کاموں پر فوکس کرکے عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے اندر برداشت پیدا کرنی ہے، پولیس میں ہمارا یا آپ کا بھائی ہے، اگر کوئی پولیس والا تلاشی لیتا ہے تو وہ آپ کیلئے لے رہا ہے، ہمارے پاس روڈ بڑے ہیں لیکن قانون پر عمل نہ کرنے سے ٹریفک کا نظام خراب رہتا ہے، قانون کی پابندی آئین کے مطابق سب کا فرض ہے، ٹریفک پولیس سے درخواست ہے غریب کا چالان مت کریں، بڑی گاڑی رکھنے والے کو زیادہ چالان ہونا چاہیے، پالیسی بنائیں گے کہ گاڑی کی قیمت اور ماڈل کے حساب سے چالان کیا جائے، جس کی جتنی بڑی و مہنگی گاڑی ہوگی اس حساب سے چالان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باوجود پولیس کے جوان بہترین کام کررہے ہیں، شہدا کے پیکج کے حوالے سے معاملات اسمبلی میں پیش کریں گے، آئی جی کے پی نے جب بھی ہم سے مدد مانگی ہم نے کی، پولیو ورکرز، پولیس، اساتذہ کے شہدا کو پلاٹ دیں گے، ہمارا بجٹ ٹیکس فری اور فلاحی ہے، غریب آدمی کیلئے منصوبے لارہے ہیں، ایک لاکھ لوگوں کو سولر سسٹم فراہم کررہے ہیں، 50 ہزار افراد کو فری سولر سسٹم دیں گے، یونیورسٹی وہاں بننے کی ضرورت ہے جہاں ضرورت زیادہ ہے، ہم نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی، ایپکس کمیٹی میں سب کی موجودگی میں فیصلے ہوئے، ہمارے دور میں پٹرول کی قیمت بہت کم تھی۔
Comments