Social

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع ۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم

پشاور (نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا نے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کردی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبے کی حد تک 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی، جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کو خط لکھ دیا ہے، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خط میں چیف جسٹس سے شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے، جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں قائم ہوگا جو سنگل یا زیادہ رکنی کمیشن ہوسکتا ہے جس کے بعد ٹی او آرز کو فائنل کیا جائے گا، چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن کے لیے جج کا نام دیں گے لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

بتایا جارہا ہے کہ 27 جون کو کو خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی تھی، کمیشن کی منظوری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی، صوبائی کابینہ کے فیصلے کے تحت کمیشن کو 9 مئی کی مکمل تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی، تحقیقات کے بعد 9 مئی 2023ء کے واقعات میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv