Social

آئی پی پیز کو کسی آڈٹ کے بغیر 341ارب روپے دیئے گئے،سلیم مانڈوی والارہنما پیپلزپارٹی

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ آئی پی پیز کو کسی آڈٹ کے بغیر 341ارب روپے دیئے گئے،آئی پی پیز کا ٹیکنیکل آڈٹ کسی نے نہیں کیا، سب ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں جبکہ صارف مر رہا ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ بجلی کا مسئلہ آج کا نہیں دہائی پرانا ہے، 2016 میں فنانس کمیٹی نے ایک ایشو اٹھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 341 ارب روپے آئی پی پیز کو ادا کئے گئے اور یہ ادائیگی بغیر کسی قسم کے آڈٹ کے کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے ادائیگی راتوں رات کی گئی لیکن ادائیگی کے باوجود لوڈشیڈنگ پھر بھی ختم نہیں ہوئی۔

رہنماپیپلزپارٹی نے کہاکہ آئی پی پیز کی تمام چیزیں معاہدے کا حصہ ہیں، جہاں 100 فیصد ادائیگی ہے وہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی، بجلی چوری روک لی جاتی توآج کوئی آئی پی پیز کی بات نہیں کرتا۔

انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کا کوئی احتساب نہیں کر رہا ہے،آئی پی پیز کا ٹیکنیکل آڈٹ کسی نے نہیں کیا، سب ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں جبکہ صارف مر رہا ہے۔سلیم مانڈی والا نے کہاکہ وہ بجلی نہیں بنا رہے لیکن آپ بجلی بنانے کا کہہ بھی نہیں رہے، بجلی نہیں لیں گے تو ادائیگی کیسے کریں گی جو بجلی چوری ہو رہی ہے اس کی تو ادائیگی کرنا پڑے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv