Social

جماعت اسلامی نے معاہدہ ہونے کی صورت پروزیراعظم کے دستخط کی شرط رکھ دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) جماعت اسلامی نے حکومت سے معاہدہ ہونے کی صورت میں وزیراعظم کے دستخط کی شرط رکھ دی،جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو گیا، حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے،جماعت اسلامی نے بنا معاہدے کئے دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا ہے ۔بتایاگیا ہے کہ جماعت اسلامی نے شرط عائد کی ہے کہ معاہدے طے ہونے کی صورت میں ہمیں اس پر وزیر اعظم کے دستخط ہونے چاہیں۔
جماعت اسلامی کے اقتصادی ماہرین نے عوام کو ریلیف دینے کے طریقہ کار کی تفصیل بھی حکومت کو پیش کر دی ہے، حکومت کس کس مد میں بچت کر کے عوام کو بجلی، ٹیکسوں اور دیگر شعبوں میں ریلیف دے سکتی ہے۔جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف لیاقت باغ راولپنڈی میں دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔

بارش نے صبح صبح پنڈال کو جل تھل کردیا جبکہ مسلسل بارش کے باوجود کارکنان کا جوش وجذبہ دیدنی ہے۔

دھرنا انتظامیہ کی جانب سے دیسی ناشتے روغنی نان اور حلوے سے کارکنان کی تواضع کی گئی۔مون سون بارشوں کے باوجود شرکاءمطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔دھرنے کے شرکاء نے پنڈال میں بچھی دریاں لپیٹیں اور محفوظ مقام پر پناہ لے لی جبکہ مسلسل بارش اور شدید حبس بھی کارکنان کے جذبوں کوشکست نہ دے سکی۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان بھی میں پنڈال پہنچ گئے ہیں، کارکنان بھی مطالبات پورے ہونے تک امیر جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔
جماعت اسلامی نے حکومت کے سامنے 10 مطالبات رکھے ہیں۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات پر قائم ہیں، حکومتی وفد نے مشاورت کا وقت مانگا تھا، کل شام اور پھر رات کا وقت دیا گیا لیکن حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا تھا۔حکومتی وفد کی جانب سے جماعت اسلامی کو کوئی جواب نہیں دیا جا سکا۔ اور مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ جماعت اسلامی نے مذاکرات پر وزیر اعظم کی گارنٹی کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہیں ہوسکا تھا جو تاحال تاخیر کا شکار ہے جبکہ حکومت سے مذاکرات کا اگلا دور آج ہونے کا امکان ہے۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کی بات کررہی ہے دوسری طرف راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ پنجاب حکومت فسطائیت سے باز نہیں آرہی۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ بجلی کے بل بم بن کر گررہے ہیں۔اگست میں تباہی کے بل آئیں گے۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے کہ ہمارے نوجوان اس ملک سے مایوس ہوں۔گورنر ہاوس کراچی میں بدھ سے دھرنا شروع ہوگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv