Social

یہ تو اللہ کو پتہ ہے عمران خان کس سے مذاکرات کریں گے اور کس سے نہیں، محسن نقوی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ تو اللہ کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کس سے مذاکرات کریں گے اور کس سے نہیں، سیاسی طور پر کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں سب چیزیں مستحکم ہیں، جس طرح وزیراعظم شہباز شریف پوری تندہی سے کام کررہے ہیں ہم سب ایسے ہی محنت سے کام کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے میں نے وزیراعظم کو ساری تفصیلات بتا دی ہیں۔
وزیراعظم نے وزارت توانائی سے ساری چیزوں پر بات کرلی ہے۔ہم پوری طرح ایڈریس کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بلوچستان میں دھرنا چل رہا ہے یہ صوبائی سبجیکٹ بن چکا ہے۔ہم سکیورٹی کے حوالے سے پوری ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔

گورنمنٹ نے ہی پارا چنار میں سیز فائر کرایا ہے، پارا چنار میں زمین کے معاملے پر لڑائی شروع ہوئی۔ حکومت نے ہی دونوں گروپس کو میز پر بٹھایا اور مذاکرات کرائے۔

پاراچنا ر میں عجیب سی صورتحال بنی تھی جس کو ہینڈل کیا ہے۔۔ چاہے کوئی بھی صوبہ ہو ہم نے اس کی مدد کرنی ہے۔ صوبے ہر معاملے میںخود مختار ہے کہ انہوںنے کیا حکمت عملی دکھانی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرم میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناء وزیرداخلہ محسن نقوی سے مجلس وحدت المسلمین کے رکن قومی اسمبلی حمید حسین کی قیادت میں کرم سے تعلق رکھنے والے وفد نے بھی ملاقات کی۔
جس میں مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دو گروپوں کے درمیان تصادم کو غلط رنگ دیا گیا۔ علاقے کی سرکردہ شخصیات کو اس ایشو کے پائیدار حل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv