
لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی و بجلی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، آئی پی پیز پر ترجیحات کا جائزہ لے رہے ہیں، امید ہے چینی حکومت قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست پر مثبت رد عمل دے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں حکومت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا ء محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، عطااللہ تارڑ، مصدق ملک، رانا تنویر، علی پرویز ملک سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے، اجلاس میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر اہم مشاورت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ،رانا مشہود، شیزا فاطمہ، اسد الرحمان گیلانی نے بھی ملاقات کی، اس کے علاوہ شہباز شریف سے چین کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے وفد نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر اطہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، آئی پی پیز پر ترجیحات کا جائزہ لے رہے ہیں، 200 یونٹس تک کے صارفین کو ریلیف دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین آئرن برادر ہے، چین سے دوستی اور تعلقات پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، سی پیک جاری رہے گا، سی پیک منصوبے اسی دور میں مکمل کریں گے، امید ہے چینی حکومت قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست پر مثبت رد عمل دے گی۔
Comments