Social

حکومت کو اربوں روپے کی کرپشن سے چھٹکارا پانے کی تجویز پیش۔ ٹیکس ایڈوائزرز کا مشورہ

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کے ریٹس کو سنگل ڈیجٹ کرکے ایک ہزار ارب کی کرپشن اور ریفنڈز سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے، نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی بجائے ٹیکسز کی تعداد اور شرح کو بڑھانا کوئی کامیابی نہیں بلکہ اس سے سسٹم کولیپس کر جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے ٹیکس بارز کے ممبران کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ کرپشن سیلز ٹیکس میں کی جارہی ہے اور آدھے سے زیادہ سیلز ٹیکس حکومتی خزانے میں جمع ہونے کی بجائے جیبوں میں چلا جاتا ہے، اس لیے سیلز ٹیکس کو 18فیصد کی بجائے سنگل ڈیجٹ ہونا چاہیے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت اسے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر نافذ کرکے دیکھ لے اس مد میں بغیر کسی مہم جوئی کے زیادہ محصولات اکٹھے ہوں گے، پاکستان میں ٹیکس کے نظام کی بنیادیں انتہائی کمزور ہیں لیکن بغیر سوچ بچار کے ان بنیادوں پر مزید بوجھ ڈالا جارہا ہے جو نقصان کا باعث بنے گا، حکومت سے اپیل ہے ٹیکسز کی تعداد اور شرح میں کمی کی جائے جس سے ٹیکس نیٹ اور محصولات کے حجم میں بھی اضافہ ممکن ہو سکے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv