
راولپنڈی(نیوزڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 9مئی کے موقف میں پاک فوج کے موقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ آئیگی،بیانیے بنانے والے فوج اور عوام میں دراڑیں ڈالنا چاہتے ہیں،کوئی فیک نیو ز اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرتا ہے تو افواج پاکستان ضروری کارروائی کریگا۔راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ 9مئی پر پاک فوج کا موقف بڑا واضح ہے ۔
7مئی کی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں جو موقف تھا وہی ہے ۔7مئی کی پریس کانفرنس میں جوموقف بیان کیا نہ اس میں تبدیلی آئی ہے نہ آئے گی۔اگرآپ ان ساری چیزوں کااحاطہ کریں تواندازہ ہوگاجوبیانیہ بنایا جاتا ہےوہ غلط ہے، بیانیے کی دو وجوہات ہیں یاتووہ زمینی حقائق سے لاعلم یاپھرانہیں پتاہے پھربھی بیانیہ بناناہے۔
ان کا مقصد فوج اورعوام کے دلوں میں غلط فہمی پیدا کرناہے۔
یہ چاہتے ہیں ایشوزکواتنامتنازع بنا دیں تاکہ اصل ایشوز سے توجہ ہٹائی جاسکے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کوکہا کہ ہمیں چاہئے مسئلے کوسمجھیں اوراس کا بھرپور تدارک کریں۔ بے ضمیر ڈیجیٹل دہشتگرد چند پیسوں کیلئے عوام اور ملک کیخلاف باتیں کرتے ہیں۔قانون ڈیجیٹل دہشتگردی کیخلاف اس طرح کام نہیں کررہا جس طرح کرنا چاہئے۔فوج اورعوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے والی فیک نیوز کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔
مایوسی اور انتشار کا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ڈیجیٹل دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے قانون بنایا جا رہا ہے ۔ ڈیجیٹل دہشتگردی پر قابو پانا بہت ضروری ہے ۔سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فیک نیوز چلائی جاتی ہیں۔ ڈیجیٹل دہشتگردی پر قابو قانون نے پانا ہے قانون اس طرح راستہ نہیں بنا رہا جس طرح بنایا جانا چاہئے۔بیانیہ بنایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی مدد نہ کی جائے ۔
عوام کے ذہن میں کنفیوژن ڈالی جاتی ہے۔ قانون اس پراپنارستہ ویسے نہیں بنارہاجیسے بناناچاہئے۔ اس مسئلے پرافواج پاکستان اپنامو¿قف رکھتی ہے۔ کوئی شخص ملک یاباہرسے فوج کیخلاف پروپیگنڈاکرے توفوج قانونی کارروائی کرے گی۔ جو ڈیجیٹل دہشت گردباہربیٹھ کرباتیں کرتے وفڈ وہ بدقسمت ہیں۔ یہ بدقسمت ریاست،اداروں،عوام کیخلاف پروپیگنڈاکرتے ہیں۔
سیاسی لابنگ،ملاقاتیں کی جاتی ہیں سرکاری دوروں پراحتجاج کرائے جاتے ہیں۔ لابنگ فرمزہائیرکی جاتی ہیں ان پر بھی پیسہ لگایا جاتا ہے۔ یہ لابنگ فرمز معصوم فلسطینی کی آواز بلند کرنے کیلئے لگاتے توبہترہوتا۔پیسہ لگایاجارہاہے کہ پاکستان کی معیشت کی مدد نہ کی جائے، جوعناصر غزہ میں جینوسائیڈ پر خاموش ہیں وہ پاکستان میں انسانی حقوق پر بات کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک سے جو مہم چلائی جارہی ہیں ہمیں معلوم ہے کون اور کیوں چلارہاہے۔ جنوری 2024سے لیکر آج تک غیرملکی پرنٹ میڈیا میں 127مضامین لکھے گئے جن کا مقصد پاکستان میں مایوسی ،انتشارپھیلانا ہے، سیاسی لابنگ فرمز ہائرکی جاتی ہے۔،سرکاری دوروں پر احتجاج کیلئے پیسہ لگایاجاتاہے۔ آپکے خیال میں کیا بیرون ملک احتجاج ایسے ہی کئے جاتے ہیں یہ مایوسی پھیلانے کیلئے ہوتاہے۔
انہوں نے کہا کہ مافیا کو تکلیف اس بات کی ہے کہ فوج عوام کی فلاح و بہود کیلئے کام کررہی ہے۔مافیا کو جواب دیں تم جو کچھ بھی کرلو ملک کی ترقی کسی صورت نہیں رکے گی۔جب آپ کے گھرمیں آگ لگی ہوتوسوال نہیں کرتے کہ آگ بھجانے کیوں آئے ہو وہ یہ سوال ضرور کریگا جس نے آگ لگائی ہے۔ بدقسمتی سے وہ سمجھتاہے کہ پاکستان کی تباہی میں اسکی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر انفارمیشن ٹیکنالوجی حب قائم کئے جا رہے ہیں جس میں 3 ہزار سے زائد نوجوانوں کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جیسا کہ ہم نے پچھلی پریس کانفرنس میںکہا تھا کہ حالیہ عرصے میں پاک فوج کے خلاف منظم پراپیگنڈے اور جھوٹی خبروں میں اضافہ ہوا ہے، بڑھتے جھوٹ اور پراپیگنڈے کے پیش نظر ہم نے تواتر سے پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مو¿ثر اقدامات اور افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی دیتے رہنا ضروری ہے۔
لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے ملک کے 24 اضلاع میں پروگرام شروع کیا گیا ہے، 16 ایگری کلچر ریسرچ سینٹرز بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوں سے نہ صرف روزگار مل رہا ہے بلکہ یہ فوڈ سیکیورٹی اور زر مبادلہ کی جانب اہم قدم بھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پانی کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سسٹم کو درآمد کیا جا رہا ہے اور مزید سسٹم ہیوی انڈسٹریز ٹیکسا میں تیار کیا جا رہا ہے۔
Comments