Social

اسد عمر کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر طبیعت خراب ہوگئی ،پی آئی سی منتقل کیا گیا

لاہور(نیوزڈیسک) نو مئی کے مقدمات میں نامزد سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ۔اسد عمر انسداد پیشی کے دوران انسداد ددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے کمرے میں موجود تھے کہ ان کی اچانک طبیعت خراب ہوئی ۔

اسد عمر کو کمرہ عدالت سے اٹھا کر مرکزی گیٹ پر موجود گاڑی میں منتقل کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی اور وکلاء اسد عمر کو لے کرہسپتال روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا جبکہ ان کی ای سی جی ٹھیک آئی ہے۔ اسد عمر نے اپنی بیماری سے متعلق ڈاکٹرز سے بات چیت کی۔ ڈاکٹروں نے اسد عمر کے مختلف ٹیسٹ اور خون کے نمونے بھی حاصل کئے ۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب، ، رکن قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ ،بلال اعجاز اور دیگر بھی ہسپتال پہنچ گئے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv