Social

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیش نے کسی قانونی و عدالتی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی، آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری سرانجام دی، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کے آئین آرٹیکل 218 میں مداخلت نہیں کر سکتی، حتیٰ کہ آئین کی غلط تشریح پر معاملہ آئینی ادارے کو ریمانڈ کیا جانا چاہئے، پی ٹی آئی کے 39 ارکان کی حد تک فیصلے پر عمل کر دیا ہے، سپریم کورٹ انصاف 12 جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے فیصلہ واپس لے۔
بتایا جارہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمیشن کے ارکان کو فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دی، اس دوران مؤقف اپنایا گیا کہ ہماری نظر میں تحریک انصاف کوئی جماعت ہی نہیں، پی ٹی آئی کا پارٹی ڈھحانچہ موجود نہیں ہے، سپریم کورٹ رہنمائی کرے کس اتھارٹی کے تحت پارٹی ٹکٹوں اور حلف ناموں کو مانا جائے؟۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن 39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کے ایم این ایز تسلیم کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ان ارکان کی تحریک انصاف سے وابستگی کا نوٹی فکیشن جاری کرچکا ہے، اسی طرح الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 58 اراکین کو پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز تسلیم کرلیا، خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 ہے ان میں سے الیکشن کمیشن نے 58 اراکین کو پی ٹی آئی میں شمار کرتے ہوئے فہرست خیبرپختونخوا اسمبلی کو ارسال کردی ہے جو اسمبلی کو موصول بھی ہوچکی ہے، اس فہرست میں پی ٹی آئی کے باقی 34 اراکین کو آزاد قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بیشتر صوبائی وزراء کو بھی آزاد قرار دیا تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف کا رکن اسمبلی تسیلم کیا گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv