Social

جناح ہاﺅس حملہ کیس،5ملزمان کی ضمانتیں خار ج کرنے کا حکم ،جج خالد ارشد

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاوس حملہ کیس میں عدالت نے 5ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دیدیا، انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاوس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج خالد ارشد نے کیس پر سماعت کی۔دوران سماعت انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر مقصود، اظہر حسین،عقیل، جواد خالد، امجد سہیل خان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزمان کے خلاف جناح ہاوس حملہ کیس میں تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاوس حملہ اور جلاو گھیراو کے مقدمے میں 29 ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے قبل از گرفتاری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

عدالت نے زین قریشی، اسد عمر، فرحت عباس، علیمہ خان، عظمیٰ خان سمیت 25 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں تین ستمبر تک توسیع کا حکم دیا تھا۔

علاوہ ازیں علی امتیاز، نعیم عباس، اشرف خان، محمد جاوید، امتیاز محمود، علی اصغر، ناہید ملک، حماد علی، محمد اسلم، حمیرہ بی بی، ذوالقرنین، عبد الوہاب، حبیب الرحمان، عثمان قادری، حسنین علی، اشتیاق خان، عثمان فاروق، ولی خان، عروج فاطمہ، شہروز، زوہیب جبار اور بلال حسیب سمیت دیگر کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاو¿س حملہ کیس میں ایک اور اہم فیصلہ سنا دیاتھا۔
عدالت نے گیارہ ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیاتھا۔ جج خالد ارشد نے کیس پر سماعت کی، ایڈمن جج خالد ارشد نے فیصلہ سنایاتھا۔عدالت نے ملزم ذولفقار ، رضوان، محسن مزمل ، یعقوب ،حاشر معراج ، حافظ سیف الرحمن ، رانا احمد ارسلان ، تنویر احمد ،وسیم عباس کی ضمانتیں خارج کیںتھیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاوس جلاو گھراو کا مقدمہ درج تھا۔
گذشتہ دنوں 266 ملزمان کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی جس میں 2 رکنی بینچ ممبر نے کیس کو سننے سے معذرت کر لی تھی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ میں پہلے ہی 9 مئی کے کیسز سننے سے معذرت کر چکا ہوں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی تھی جس میں درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عرفان علوی پیش ہوئے اور بتایا کہ اس کیس میں ہمارے دلائل مکمل ہوگئے تھے۔ تاہم جسٹس علی ضیا باجوہ نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv