Social

ناراضگیوں کو چھوڑ کر پاکستان کو آگے لیکر جانے کی ضرورت ہے، ،اسحاق ڈار

کوئٹہ(نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ناراضگیوں کو چھوڑ کر پاکستان کو آگے لیکر جانے کی ضرورت ہے،ملک جب بھی ترقی کرتا ہے تو کوئی چھپا ہاتھ سرگرم ہوجاتا ہے، ناراض لوگ اور ناراضی کی بات بیرونی ایجنڈا ہے، پاکستان میں کسی کی ناراضگی اور تشددکی گنجائش نہیں ہے،ہم سب کومل کر عہد کرنا ہوگا کہ کسی سازش کا حصہ نہیں بننا، پاکستان مستقبل میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہو گا،آپس میں اتحاد و اتفاق قائم رکھتے ہوئے ملک کو آگے لے کر جانا ہے،کوئٹہ میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس اربوں کھربوں روپے کی معدنیات ہیں۔
پاکستان ایٹمی قوت ہے اب ملک کو معاشی قوت بھی بنانا ہے۔

2017ءمیں پاکستان دنیا کی 24 ویں بہترین معیشت بن چکا تھا، پاکستان سٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیا میں نمبر ون تھی۔پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے گا۔ پاکستان ایک گلدستہ ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی کریگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ ناراضگی کے نام تشدد کی اجازت نہیں۔

دریں اثناءنائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن وامان اور سماجی ترقی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن و امان کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے بروقت اجراءکیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرنے کی بھی یقین دہانی بھی کروائی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے سنجیدہ ہیں ۔وفاقی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بھی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ صوبائی ڈویلپمنٹ پروگرام کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ گڈ گورننس کے قیام اور سروس ڈلیوری کے نظام کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل فنڈز کے بروقت اجراءسے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv