Social

منکی پاکس کا واحد کیس خیبرپختونخوا ہ سے رپورٹ ہوا،ڈاکٹر مختار ملک

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار ملک کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کا واحد کیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوا،آئیسولیشن ہی واحد حل ہے، کسی بھی شخص کو منکی پاکس سے متاثر ہونے پر سب سے الگ ہو جانا چاہیے،کسی میں علامات ظاہر ہوں تو اسے قرنطینہ کر لیناچاہیے،وزیراعظم کی زیر صدارت منکی پاکس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مختار ملک نے مزید کہا کہ ایم پاکس کی علامات 4 سے 15 دن میں ظاہر ہوتی ہیں۔
آئیسولیشن ہی منکی پاکس کا سب سے بہترین ٹریٹمنٹ ہے۔ منکی پاکس میں بخار کی صورت میں عام بخار کی دوا لی جاسکتی ہے۔ملک میں اب تک منکی پاکس کے 11 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ایم پاکس پر اہم اجلاس ہواجس میں انہیں ایئرپورٹس اور بارڈر پر انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اسی طرح ٹیسٹنگ لیبارٹریز، کٹ اور ادویات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ ایم پاکس کی جنوبی افریقہ کے انسانوں میں تشخیص 1970 میں ہوئی۔ دنیا میں تاحال 99 ہزار افراد میں ایم پاکس مثبت آچکا ہے۔ آئیسولیشن ہی منکی پاکس کا سب سے بہترین ٹریٹمنٹ ہے۔قبل ازیں منکی پاکس کے عالمی خطرات کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کیا تھا منکی پاکس کی تازہ صورتحال، مرض سے نمٹنے کی پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو ائرپورٹس ،بارڈر ،ہسپتالوں میں انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ اور ائرپورٹس پر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ میں وزیراعظم کو تفصیلات بتائی گئیں تھیں جب کہ وزیر اعظم نے اس موقع پر تمام متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں تھیں۔ اجلاس میں ٹیسٹنگ لیبارٹریز ، لیب کٹس و متعلقہ ادویات کی دستبابی اور اسکریننگ کے نظام سے متعلق بھی شرکاکو آگاہ کیا گیا تھا۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، قومی ادارہ صحت ،این سی اوسی کے حکام شریک ہوئے تھے۔منکی پاکس کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق منکی پاکس کے تناظرمیں کراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پرمروجہ انتظامات کے بعد سکریننگ کا عمل جاری ہے۔
ایئرپورٹ منیجر،ڈی جی ہیلتھ سندھ اورڈائریکٹرایئرپورٹ ہیلتھ سروسزنے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ متعلقہ اعلی حکام نےکراچی ایئرپورٹ کےانتظامات پراطمینان کا اظہارکیا۔ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ این سی او سی کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے، اور مشتبہ مسافروں کیلئے بارڈرہیلتھ سروسز کا آئیسولیشن روم قائم کیا گیا ہے۔
آئیسولیشن روم میں مشتبہ مسافروں کی ٹریول ہسٹری اورعلامات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور علامات کی صورت میں سیمپل پی سی آرٹیسٹ کیلئے بھجوایا جاتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے منکی پاکس کی وبا کے عالمی سطح پر تیزی سے اضافے اور پھیلاو کے پیش نظر اس سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کیلئے اجلاس طلب کیاگیاتھا۔
افریقہ کے صحت عامہ کے اعلیٰ ادارے نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو سے پڑوسی ممالک میں پھیلنے والی بیماری منکی پاکس کے پھیلنے پر منگل کو براعظم کی سلامتی کیلئے صحت کی ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی ۔عالمی ادارہ صحت کا بھی ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھاجس میں افریقہ میں منکی پاس کے تیزی سے پھیلاو کے پیش نظر عالمی ادارے کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے عالمی سطح پر ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا۔گزشتہ دو سال میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دوسری مرتبہ ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv