Social

انٹرنیٹ سست روی اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نیوزڈیسک) انٹرنیٹ کی سستی روی اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جس پر پیر کو سماعت ہوگی۔انٹرنیٹ کیس ست روی اور فائر وال کی تنصیب کے حوالے سے دائر درخواست پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے چار اعتراضات دائر کیے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات سماعت کریں گے۔
رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ connectivity متاثر ہونے سے پٹشنر کا ذریعہ معاش کیسے متاثر ہو گا کوئی دستاویز نہیں لگائی گئی، معلومات کے حصول کا پہلا فورم پاکستان انفارمیشن کمیشن ہے، ہائیکورٹ میں کیسے پہلے درخواست دائر کر سکتے ہیں رجسٹرار نے اعتراض عائد کیا گیا کہ فائر وال لگائے جانے کو چیلنج کیا گیا لیکن کوئی آرڈر یا نوٹیفکیشن ساتھ نہیں لگایا گیا، پٹیشن کے پارٹ 2 کی لائن 11 میں (ساتھ منسلک) نامناسب زبان استعمال کی گئی۔چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر رجسڑار کے اعتراضات کیساتھ درخواست پر سماعت کریں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv