
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے میری پرائیویٹ گفتگو سننے کا حق کسی کو نہیں ہے‘ہمیشہ آڈیولیکس کے خلاف رہا ہوں اسلام آباد ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ عمران خان جلد باہر آئیں گے.
سابق صدرمملکت عارف علوی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے پر آرٹیکل6لگانے کے مطالبے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جو آرٹیکل 6 اگر لگانا چاہتے ہیں وہ کوشش کر لیں، اپنی یہ خواہش بھی پوری کر لیں انہوں نے کہاکہ یہ 15 سو کیس بنا چکے ہیں، مزید بھی بنا لیں، یہ کوشش کر لیں مجھے بھی موقع ملے گا حقائق بیان کرنے کا.
سابق صدر عارف علوی نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میں زندہ بھی ہوں اور اسی ملک میں ہوں ہمیشہ پاکستان میں ہی رہوں گا، آرٹیکل 6 کیا ہے، زندگی اور موت کی جنگ میں بھی یہیں ہوں.
Comments