Social

عشرت العباد نے آئی پی پیز کا مسئلہ حل کرنے کیلئے خدمات پیش کردیں ۔ سابق گورنر سندھ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے آئی پی پیز کا مسئلہ حل کرنے کے لیے حکومت کو اپنی خدمات پیش کردیں۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے مسئلے پر کمیٹی بنانے کی ضرورت نہیں یہ اوپن اینڈشٹ کیس ہے، آئی پی پیز کا معاملہ فراڈ ہے، میرے پاس آئی پی پیز کے مسئلے کا حل موجود ہے، مجھے مسئلہ حل کرنے دیا جائے تو فوری ہو سکتا ہے۔
سابق گورنر کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کا مسئلہ تفصیل میں حل کرنا ہے تو فراڈ کے پیچھے بہت ساری چیزیں کھلیں گی، آئی پی پیز فراڈ میں منی لانڈرنگ بھی کھلے گی، ان آئی پی پیز میں 93 فیصد تو مقامی سرمایہ کاری ہے، کون سے قانون میں ہے کہ حکومت آئی پی پیز کو پیسہ دیتی جائے اور وہ اپنا کام نہ کریں؟ بند پلانٹس کو کیوں کیپیسٹی چارجز دیئے جا رہے ہیں؟ مسئلہ فوری حل کیا جا سکتا ہے۔

عشرت العباد کہتے ہیں کہ میری اسی سال ہی وطن واپسی ہوگی، میں ابھی لوگوں کو اکٹھا کر رہا ہوں، ملک میں گورننس کے مسائل ہیں، سیاسی جماعتوں سے بہت زیادہ نا امیدی ہے، میرے ساتھ بہت سے اچھے لوگ کھڑے ہیں، میرے ساتھ جو لوگ ہیں وہ زیادہ تر سیاست سے تعلق رکھتےہیں، جن کے بارے میں وقت آنے پر بتاؤں گا، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی اپنا کام کر رہے ہیں، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان سے سوچ ملتی ہے، مل کر کام ہو سکتا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کی تیاری کرلی ہے، ایک تقریب سے ویڈیو لنک پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے سنگین حالات میں نئے سیاسی پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے، پاکستان کی خدمت کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاکر دوبارہ سیاست میں آنے کا ارادہ کیا ہے، اس سلسلے میں بہت سے دوست سیاستدانوں سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
ڈاکٹر عشرت العباد خان یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ میں جلد پاکستان آکر سیاست کروں گا، سیاست میں دوبارہ انٹری ہو چکی ہے لیکن کس پارٹی کا انتخاب کروں گا، یہ معاملہ ابھی دیکھ رہا ہوں کیوں کہ ایم کیو ایم تو اب چل نہیں رہی بلکہ وقت گزار رہی ہے، ایم کیو ایم ماضی قریب میں پی ٹی آئی کا حصہ رہی پھر پی ڈی ایم میں شامل ہوگئی، آج بھی حکومت کا حصہ ہے لیکن عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی، ابھی اس وقت پارٹی کی غلطیوں پر گفتگو نہیں کروں گا، خالد مقبول اور فاروق ستار اسٹوڈنٹ لائف سے سیاست کررہے ہیں اور پارٹی کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv