Social

عدالت نے بشریٰ بی بی کو نو مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کردیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نو مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اس حوالے سے سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت وکلاء صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دیئے گئے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور بشریٰ بی بی کو نو مئی کے 12 مقدمات سے ڈسچارج کر دیا۔
دوسری طرف نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ 2 ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا، ریفرنس میں توشہ خانہ سے تحائف غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں، نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا، نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس 2 والیمز پر مشتمل ہے، قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے نئے توشہ خانہ 2 ریفرنس کے حوالے سے تفتیش کی ہے، گزشتہ روز احتساب عدالت نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

یاد رہے کہ 13جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے دونوں کو گرفتار کیا، نیب نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے-


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv