Social

بجلی مزید 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

کراچی (نیوزڈیسک) بجلی مزید 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بجلی مئی اور جون کے مہینوں کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصولیاں کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے شہریوں پر بجلی بم گرا دیا۔
کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے جبکہ جون کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv