Social

190پاؤنڈز کیس بند کرنے کے نیب کے پرانے فیصلے کی ریکارڈ فراہمی کے لیے بانی پی ٹی آئی کی درخواست منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 پاؤنڈز کیس بند کرنے کے نیب کے پرانے فیصلے کی ریکارڈ فراہمی کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست منظور کرلی ہے اور دستاویزات نہ دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیاہے دوسر ی جانب احتساب عدالت پر سے 190 ملین پاو نڈ کیس میں حتمی فیصلہ نا سنانے کا حکم امتناع بھی ختم کردیاہے ۔

بدھ کوجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے سماعت کی اس دوران نیب نے ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے دستاویزات کمرہ عدالت میں وکلا کو دے دی ، نیب نے القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کی کاپی بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو فراہم کر دی۔عدالت نے ریکارڈکی فراہمی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی درخواست منظور ہونے اور ریکارڈکی کاپی ملنے پر درخواست نمٹادی۔عدالت نے احتساب عدالت پر حتمی فیصلہ سنانے پرجوحکم امتناعی جاری کیاتھاوہ بھی ختم کردیاہے اوراب عدالت جب چاہے اپنافیصلہ سناسکتی ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv