Social

وفاقی وزیرصنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی سٹورز کی بندش سے متعلق وضاحت کردی۔ رانا تنویر حسین

لاہور (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے یوٹیلٹی سٹورز کی بندش سے متعلق وضاحت کردی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند نہیں کیا جا رہا بلکہ کمپنی کی تشکیل نوکی جارہی ہے کیوں کہ اس وقت سبسڈی مستحقین کو نہیں مل رہی، اس لیے ایسا نظام بنا رہے ہیں جس میں صرف مستحقین کو ہی سبسڈی ملے، اسی طرح ٹریکٹرز ساز صنعت کی بحالی کیلئے اقدامات لے رہے ہیں، وفاقی حکومت معیشت کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز طلب کرلیں ہیں جب کہ وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب کی سبسڈی بھی بند کردی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ 2 ہفتے میں یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن بندکر نے سے متعلق تجاویزدی جائیں، یوٹیلیٹی اسٹور پر سبسڈی کی بجائے غریب عوام کو کیش ریلیف کی تجاویز تیارکی جائے۔

اس حوالے سے اپنے ردعمل میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنا نااہل حکومت کی غریب دشمن پالیسی کا ثبوت ہے کیوں کہ یوٹیلٹی سٹورز غریب عوام کے لیے ریلیف کا واحد ذریعہ تھا، مینڈیٹ چور حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو اس ریلیف سے بھی محروم کیا، یوٹیلٹی اسٹورز بند کرانا نااہل حکومت کے غریب دشمن پالیسی کا واضح ثبوت ہے، لاکھوں کی تعداد میں لوگ یوٹیلٹی اسٹورز میں برسرروزگار تھے، یوٹیلٹی اسٹورز بند کرانے سے ہزاروں کی تعداد میں خاندانوں کا ذریعہ معاش بھی چھینا گیا، یوٹیلٹی سٹورز ملازمین جعلی حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاج پر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت اشتہاری مہم پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے مگر اس کے پاس یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے پیسے نہیں ہیں، ٹک ٹاکر راج کماری مریم نواز ذاتی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے لیکن غریب عوام پر پیسے خرچ کرنے کے لیے خزانہ خالی ہے، مہنگائی کے اس دور میں غریب جائے تو کہاں جائے، جعلی فارم 47 حکومت میں غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں، نااہل ٹولے نے غریب عوام پر زمین تنگ کردی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv