Social

آرمی چیف سے چین کی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات ۔ آئی ایس پی آر کا اعلامیہ

راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کی بری فوج کے سربراہ جنرل لی کیاومنگ نے ملاقات کی ہے، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی کیاومنگ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا، دونوں ممالک کے درمیان پائیدار بھائی چارے کے ثبوت کے طور پر جاری دوطرفہ فوجی تعاون کو اجاگر کیا، دورے پر آئے ہوئے معزز مہمان نے پاک فوج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو تسلیم کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ جنرل ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر جنرل لی کیاومنگ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv