Social

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے عملی سیاست میں قدم رکھ دیا

مردان (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بانی کی بہن علیمہ خان نے عملی سیاست میں قدم رکھ دیا۔علیمہ خان وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بتائے بغیر پشاور اور مردان پہنچ گئیں، جہاں پر انہوں نے جیل کاٹنے والے اور ناراض پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔

ناراض کارکنوں نے علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے۔

علیمہ خان نے ملاقاتوں میں خود ورکرز کے ساتھ مل کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے سابق صدر عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔عارف علوی فریقین کے تحفظات سنیں گے اور ایک ہفتے میں اپنی تجاویز بھی دیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv