Social

خیبرپختونخوا حکومت کا بلوچستان میں شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان

پشاور (نیوزڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے بلوچستان میں شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شہداء کے لواحقین کیلئے دس دس لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس کی جس کی منظوری دے دی ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے اور واقعات میں شہید ہونے والے لواحقین سے ہمدردی بھی رکھتے ہیں، شمالی وزیرستان میں بھی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہو چکا ہے، ان کے لیے بھی خیبرپختونخوا حکومت شہداء پیکج کا اعلان کرتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے مقتولین کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے مقتولین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، یہ واقعات انتہائی افسوسناک اور ظالمانہ اقدام ہیں، قتل کے ان اندوہناک واقعات میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کے مسلسل واقعات میں 43 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، بلوچستان کے متعدد اضلاع میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے یہ واقعات اتوار اور پیر کی درمیانی شب رپورٹ ہوئے، جن میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہوگئے، اس دوران صوبہ بلوچستان کے علاقہ موسیٰ خیل میں گاڑیوں سے اتار کر شناخت کے بعد 23 افراد کو قتل کیا گیا۔
ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی نے بتایا کہ تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا، مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی آگ لگادی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور لیویز اہلکارون نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv