Social

صدرآصف علی زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ چیمپئن ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایوان صدر میں اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزرا، سینیٹرز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی، جویلین تھرو کے شعبے میں گراں قدر کامیابیوں کے اعتراف میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کیا گیا، صدرآصف علی زرداری نے ارشد ندیم کو ہلال امتیازسے نوازا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو گیم میں نیزہ 92.97 میٹر تک پھینک کر اولمپک ریکارڈ بنایا تھا اور پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv